آزادی مارچ کراچی اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا، شاندار استقبال

0
1019

(نیوز لینز پاکستان) اپوزیشن کا آزادی مارچ کراچی اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا، حزب اختلاف کی جماعتوں کے کارکنوں نے استقبال کیا، مارچ کی آج اسلام آباد روانگی ہوگی۔

آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان پر ڈیرے ڈالے جہاں انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا گیا۔ آزادی مارچ کے قافلے کے استقبال کے لیے ٹھوکر پر جے یو آئی کا کیمپ قائم کیا گیا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے کارکنوں نے استقبال کیا۔

پیپلزپارٹی نے سمن آباد میں اور مسلم لیگ ن نے چوبرجی پر آزادی مارچ کو خوش آمدید کہا، ملتان چونگی اور یتیم خانہ پر تاجر برادری آزادی مارچ کے شرکا کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

جمعیت علما پاکستان نے بھی داتا دربار پر آزادی مارچ کو ویلکم کیا، آزادی چوک پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا، خیبر پختونخوا میں بھی تیاری مکمل ہیں، دوپہر دو بجے جے یو آئی صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے روانگی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here