حکومت نوازشریف کو ملک سے باہر جانے دے گی یا نہیں؟

0
227

(نیوز لینز پاکستان) ندیم افضل چن کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہنا تھا چاہے حکومت نوازشریف کو جیل میں رکھ کر بہترین سہولیات بھی دیتی تو بھی یہی سمجھا جاتا کہ علاج نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ علاج کے متعلق ڈاکٹرز ہی بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی کی ضمانت طبی بنیاد پر ہوتی ہے تو اس کے لیے تمام اقدامات ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہوتے ہیں اور نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی فیصلہ بھی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے نام نکالنے کی درخواست فی الحال وصول نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا یہ بات حقیقت ہے کہ اس ملک میں عام آدمی کی نسبت اشرافیہ کے لیے قانون پر عمل درآمد مختلف طریقے سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت آٹھ ہفتوں کے لیے منظور کرلی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here