مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف کی عیادت کرینگے

0
218

(نیوز لینز پاکستان) مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف کی عیاد ت کیلئے سروسز ہسپتال جائیں گے، جے یو آئی سربراہ سابق وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

ادھر لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت نہ سنبھل سکی، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، نواز شریف کو مسوڑھوں سے خون آنے پر ڈینٹل وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے دانتوں کی فلنگ کی گئی، سابق وزیراعظم کے مسوڑے اور دانت کمزور پڑ رہے تھے۔

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے پر آمادگی سے انکار کر دیا۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال جانے کی رائے نہیں دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here