گجرات شاپنگ سینٹر میں لگی آگ بے قابو، لڑکی جاں بحق

0
245

(نیوز لینز پاکستان) گجرات کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیا۔ 15 سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی جسے دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے.

گجرات کے علاقے بھمبر روڈ پر لیگی رہنما حاجی اورنگ زیب بٹ کے علینا شاپنگ سنٹر میں صبح 8 بجے پر اسرار طور پر لگنے والی آگ پر 5 گھنٹوں سے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیو کی 14 ٹیموں کے 100 سے زائد اہلکار امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں‌ نے 100 کے لگ بھگ افراد کو آگ سے نکال دیا ہے جبکہ درجنوں ابھی تک بالائی منزلوں پر محصور ہیں جنہیں نکالنے کیلئےٹیمیں کام کر رہی ہیں.

آگ سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد کاریں لپیٹ میں آ گئیں اور کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ بتایا جا رہا ہے. آگ بجھانے کیلئے گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں امدادادی کارروائیاں کر رہی ہیں.

شاپنگ مال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا لگائی گئی، تاحال معلوم نہ ہو سکا۔.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here