روزانہ چاکلیٹ کھانا صحت کیلئے کیسا ہے؟

0
1088

(نیوز لینز پاکستان) ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مند انسان بنا سکتا ہے، اس میں بے شمار غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اس کو کھانے سے آپ بہتر صحت پا سکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ میں ایسی غذائیت ہوتی ہے جو خطرناک کولیسٹرول کی ایک قسم (ایل ڈی ایل) جسم میں جمع ہونے سے بچاتی ہے، وقت کے ساتھ انسان کے دل کی شریانوں میں یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول جمنا شروع ہوجاتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہفتے میں دوبار ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شریانوں میں ’کیلسی فائڈ پلاک‘ جمنے کے خطرات میں 32 فیصد کمی ہوتی ہے جب کہ اس سے زیادہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں 57 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں موجود اجزاء جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ کسی کا بلڈ پریشر کم ہو تو ڈارک چاکلیٹ کھانے سے خون کی روانی بہتر ہو سکتی ہے۔

جو لوگ پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ان کے لیے یہ اتنی مدد گار ثابت نہیں ہوگی، اگر آپ کو بلڈ پریشر کے حوالے سے کوئی بیماری نہیں تو آپ اس کا استعمال کرکے مزید بہتر صحت کی طرف جا سکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جسم میں موجود خطرناک کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتی ہے جب کہ اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں توازن قائم رکھتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، 100  گرام ڈارک چاکلیٹ میں 11 گرام فائبر پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ دل اور خون کی روانی بہتر کرنے کے علاوہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور اس کا استعمال کرنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here