پی ایس 11 ضمنی الیکشن: پولنگ جاری، پی پی اور جی ڈی اے میں سخت مقابلہ متوقع

0
317

(نیوز لینز پاکستان) پی ایس 11 لاڑکانہ ٹُو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو کا جی ڈی اے کے معظم علی خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی ایس گیارہ لاڑکانہ میں انتخابی دنگل سج گیا، ایک لاکھ باون ہزار چھ سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ 20 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

یاد رہے جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کی جانب سے اثاثے چھپانے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here