ڈالر کی قیمت ایک بار پھر اضافہ

0
207

(نیوزلینز پاکستان)مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں آج پھر اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے ریٹ میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر15 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا اور 156 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے سبب ڈالر کے مقابلےروپے کے ریٹ میں کمی بیشی کا امکان ہے، حکومت کو معاشی پالیسیوں پر مستقل عملدرآمد یقینی بنانی چاہئے تاکہ تاجروں اور حکومت کےمابین موجود بے اعتمادی کی فضا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here