خیبرپختونخوا: طالبات کو برقع پہنانے کیلئے سرکاری فنڈز سے خریداری

0
206

(نیوز لینز پاکستان) نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے مردان رستم میں واقع چینہ کے اسکول کی طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔ با وثوق ذرائع کے مطابق طالبات میں تقسیم کرنے کے لیے برقعوں کی خریداری ضلع کونسل کے فنڈز سے کی گئی ہے۔

مردان گورنمنٹ میڈل اسکول چینہ کی 90 طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے ہیں۔

سابق رکن ضلع کونسل مظفر شاہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مردان کی علاقائی روایات کے پیش نظر پردہ کرنے کے لیے طالبات کو برقعے دیے گئے ہیں۔ برقعوں کی تقسیم ان کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبہ کے پی میں گزشتہ دنوں سرکاری اسکول کی طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے کا اعلامیہ محکمہ تعلیم نے جاری کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پراسے فوری طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here