عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تحریکیں ختم ہو جائیں گی: شیخ رشید

0
238

(نیوز لینز پاکستان) شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین ہے شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تحریکیں ختم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، سمجھ سے باہر ہے مولانا نے آزادی مارچ کا اعلان کیسے کیا، آصف زرداری خود بھی کھاتے ہیں دوستوں کو بھی کھلاتے ہیں، معاشی صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان کو ہو رہا ہے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، یقین ہے عمران خان سیاست دانوں کو ڈیل کرلیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں ڈینگی ہے مولانا نہ ہی آئیں تو اچھا ہے، وزیراعظم نے کہا کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا، وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں، لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here