اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا: مولانا فضل الرحمن با ضد

0
226

(نیوز لینز پاکستان) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، ملک میں کوئی حکومت نہیں، نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آ رہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی، تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہے، نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں، کہیں سے مایوسی نہیں، مدارس کا ایشو بڑھا کر حکومت عالمی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here