مردانگی نے بہن کا پاؤں کاٹ دیا

0
348

(نیوزلینز پاکستان)ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں بھائی کی بات نہ ماننے پر بہن کا پاؤں کاٹ دیا۔ متاثرہ خاتون علیحدگی کے بعد اپنے بھائی کے گھر مقیم  تھی۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ کے نواحی قصبے مانہ احمدانی میں 40 سالہ سلمی بی بی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے بھائی اور بہن کے گھرمیں مقیم  تھی۔ خاتون کی کوئی اولاد نہ تھی۔

  سلمیٰ بی بی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ تنگ دستی کا یہ عالم تھا کہ کبھی وہ خرچے کیلئے بھائی تو کبھی بہن پر انحصار کرتی تھی۔

وقوعہ کے روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ سلمیٰ کا کہنا تھا کہ جمعہ کو بھائی نے اُسے دوسری بہن کے گھر جانے سے روکا، جس پر وہ نہیں مانی۔ تو تلخ کلامی کے بعد ٹوکے سے اس کا پاؤں کاٹ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here