کندھ کوٹ میں دریاۓ سندھ نے تباہی مچادی

0
385
(نیوزلینزپاکستان)کندھ کوٹ دریا سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے  کچے کے علاقے میں سیلاب آگیا ۔  گاؤں جام سونہارو ، حاجی دوست محمد سبزوئی سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئےہیں اور سیلابی صورت حال قائم ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکلنے میں مصروف ہیں۔ انتظامیاں کی جانب سے کوئی امدادی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں۔ سیلاب سے سینکڑوں گھر زیرآب آ گئے۔  اس حوالے سے کندھ کوٹ میں موجود صحافی حضور بخش منگی نے نیوزلینزپاکستان کو بتایا کہ لوگ انتظامیہ کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرے۔ لیکن تا حال انتظامیہ کی طرف سے کوئی امدادی ٹیم نہیں آئی جس کی وجہ سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here