نواز شریف سزا یافتہ قیدی، نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا

0
394

(نیوز لینز پاکستان) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی ہیں، نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا، قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے گارنٹی مانگی گئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکلیں، انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور نواز شریف کو جہاں چاہیں لے جائیں، آپ کا اور ہمارا ٹی ٹوئنٹی نہیں، لانگ سیریز ہے، میاں صاحب کی صحت سے متعلق چوکے چھکے نہ لگائیں، نواز شریف کے حوالے سے ہماری زبان بندی کی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت نے نواز شریف کیلئے سہولت کاری کی ہے، سیاسی پنجہ آزمائی جاری رہے گی، میاں صاحب کی صحت پر سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنانے کیلئے لائے تھے، ایک روحانی، مذہبی پیشوا اسلام آباد سے ہجرت کر گئے، روحانی مذہبی پیشوا کیلئے دعا گو ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here