افغان طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن عمل مذاکرات کی بحالی پر اتفاق

0
242

 (نیوز لینز پاکستان) وزارت خارجہ میں ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان اور شاہ محمود کی قیادت میں پاکستانی حکام کی ملاقات میں افغان امن عمل مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہوگیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان طالبان وفد کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں، 40 سال سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دنیا افغانستان پر ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے، پاکستان 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت کردار ادا کیا، پر امن افغانستان خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، خواہش ہے فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں، مذاکرات سے پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

ادھر اسلام آباد میں موجود امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا امریکی قیادت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here