راجن پور میں 8 سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

0
189

(نیوز لینز پاکستان) پولیس ذرائع کیمطابق راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں 27 سالہ لڑکے کی 8 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش کی جا رہی تھی۔
پولیس نے کمسن بچی کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متاثرہ بچی کے باپ اور دو بھائیوں گرفتار کو گرفتار کر لیا جب کہ دولہا اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here