پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا

0
614

(نیوز لینز پاکستان) فواد چودھری نے ‏شیکسپئر کے قول کے ریفرنس سے نواز شریف اور آصف زرداری بارے نیا دعوی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاسی کردار ختم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏شیکسپئر نے لکھا تھا دینا ایک سٹیج ہے لوگ آتے ہیں، لوگ سٹیج پر کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، اب نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here