ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے استعفے جمع کرا دئیے

0
600

(نیوز لینز پاکستان) حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نہ بنانے اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے 100 ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چئیرمین شپ سے احتجاجا استعفی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئیے۔

 لیگی رہنما ملک ندیم کامران، چودھری اقبال گجر، سمیع اللہ خان، ذیشان رفیق نے پارٹی ارکان کے استعفے ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو جمع کروا دیئے۔ اس موقع پر ملک ندیم کامران کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب اتنی بڑی تعداد میں ارکان نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دے دئیے۔

ایم پی اے سمیع اللہ خان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کے ارکان جیل میں رہے، پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے ہوا تھا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنایا جائے گا لیکن یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا، اب ہم نے انتہائی قدم اٹھا دیا ہے، سٹینڈنگ کمیٹیوں کی قانون سازی کی کوئی سیاسی و اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here