مریم نواز کی چوہدری شوگرمل منی لانڈرنگ کیس میں انسانی بنیادوں پر ضمانت منظور

0
324

لاہور:چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

اعظم نزیر تارڑ نے نیوز لینز پاکستان کو بتایا کہ ہم نے کورٹ سے استدعا کی کہ مریم نواز کے والد اور سابق وزیراعظم شدید علیل ہیں اور سروسز ہسپتال میں داخل ہیں۔ اور ہم نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی بچہ پاکستان میں موجود نہیں۔ اس لیے انسانی بنیادوں پر ان کو ضمانت دی جائے تاکہ وہ اپنے والد کی بہتردیکھ بھال کر سکیں۔ عدالت نے ہماری استدعا منظور کرتے ہوے ضمانت دے دی ہے۔ نیب نے ہماری درخواست کی شدید مخالفت کی لیکن عدالت نے ان کے دلائل کو مسترد کر دیا اور ساتھ ہی مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا کہہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here