نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم، تعداد 6 ہزار تک گر گئی

0
242

 (نیوز لینز پاکستان) نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو کر 6 ہزار تک پہنچ گئے، گذشتہ روز پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچ گئے تھے۔

میڈیکل بورڈ نے بتایا بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دئیے گئے، سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جہاز کھڑا ہے دنیا سے کہیں سے بھی طبی ماہر بلواسکتے ہیں، ان کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچنے کی جھوٹی خبر چلوائی گئی، آخری ٹیسٹ میں تعداد 6 ہزار تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا عدالت میں دوبارہ اپیل دائر کی ہے، امید ہے ریلیف ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here