آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی

0
289

(نیوز لینز پاکستان) ترک افواج کے شام میں کردوں کیخلاف جاری آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرنا تھا، دورے کے التوا سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخیں دونوں ممالک سفارتی چینلز سے جلد طے کریں گے۔

ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے کرد اکثریتی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے جس کے بعد ترک صدر نے پاکستان کے دورے کو وقتی طو رپر ملتوی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here