شہباز، بلاول ملاقات، مستقبل میں ساتھ ملکر چلنے پر غور

0
201

 (نیوز لینز پاکستان) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیاں ملاقات جاری ہے، دونوں کا مستقبل میں ساتھ ملکر چلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ادھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ ہوا ہے، وہ ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کے جلسوں اور ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ نیر بخاری کا کہنا تھا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلد میرپور کا بھی دورہ کریں گے، وہ زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here