وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کر کے امریکا چلے گئے

0
253

(نیوز لینز پاکستان) کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کا مشن، وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے امریکا چلے گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور زلفی بخاری بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے، وزیر اعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here