جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور

0
277

(نیوز لینز پاکستان) احتساب عدالت راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی قائم خانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت قائم خانی کو پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے بند تجوری کھلوائی تو سونے کے سکے، پرائز بونڈز، جواہرات اور غیر ملکی کرنسی نکلی۔ تجوری کھلنے پر حکام بھی حیران رہ گئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار لیاقت قائم خانی نے خود اپنی ایک تجوری کھولی اور سونے کے زیورات کے 5 سیٹ، سونے کے سکے اور کرنسی نکال کر نیب راولپنڈی کے حوالے کی۔ ان سب چیزوں کی مالیت 15 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

لیاقت قائم خانی کے گھر کے دروازے ریمورٹ کنٹرولڈ ہیں۔ باتھ روم 60 گز رقبے پر محیط ہے ۔ نیب کے مطابق ایک تجوری کا کھولا جانا ابھی باقی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے لیاقت قائم خانی نے 20 سال میں 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، حقیقت میں کوئی پارک نہیں کیا گیا۔ پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here