پنجاب یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کیخلاف درخواست دائر

0
453
(نیوز لینز پاکستان) پنجاب یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کیخلاف درخواست دائر، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے میرٹ لسٹ بھی مانگ لی ہے
عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ لسٹ میں ایک بھی نان پروفیشنل ہوا تو میرٹ لسٹ کالعدم کر دیں گے۔ 
درخواست گزار ارم غنی نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی بورڈ آف سٹڈیز کے مطابق ایم فل پروفیشنل ٹریک پروگرام سینئیر صحافیوں کی اعلی تعلیم کے لئے شروع کیا۔
اکیڈمک کونسل 2017 کے اجلاس میں بھی ایم فل پروفیشنل ٹریک کے طلباء کو پروفیشنلز کہا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ تجربہ نہ رکھنے والے من پسند طلباء کو پروفیشنل ٹریک میں داخلہ دے کر تجربہ کار امیدواروں کو داخلے سے محروم کرتی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے گزشتہ برس داخلوں میں پچیس سیٹوں میں سے تجربہ کار امیدواروں میں 17 نمبر پر ہونے کے باوجود داخلہ نہیں ملا۔
تاہم پی یو لیگل ایڈوائزر نے استدعا کی کہ معاملہ وائس چانسلر کو ریفر کر دیں، آج ہی امیدوار کی وی سی سے ملاقات کرا دیتا ہوں۔ دریں اثنا تسلی بخش جواب نہ دینے پر عدالت کا پی یو وکیل پر اظہار ناراضگی۔ جسٹس شاہد وحید کا اس حوالے سے کہنا تھا ایک سال سے امیدوار کو خوار کر رہے ہیں، کیوں نہ وائس چانسلر کو یہاں طلب کر لوں، انہوں نے مزید کہا وائس چانسلر نے گزشتہ برس بھی درخواست گزار کے لئے کچھ نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here