نازیبا حرکات کی ویڈیوز وائرل، سینما ہال بحران شدت اختیار کر گیا

0
775
(نیوزلینزپاکستان) حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ  اور واٹس ایپ گروپس میں کچھ ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں مقامی جوڑوں کو نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ ویڈیوز میں تو چہرے اتنے عیاں ہیں  کہ مصروف بہ عمل لوگ آسانی سے پہچانے جا سکتے ہیں۔
 ان ویڈیوز کو وائرل کرنے والے یہ بھی لِکھ رہے ہیں کہ یہ لوگ ایک پوش علاقے میں قائم سینما ہال میں اندھیرے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مارے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز نائٹ وژن کیمروں کی مدد سے بنائی گئ ہیں جو گھپ اندھیرے میں ہونے والی حرکات و سکنات کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مذکورہ سینما ہال کے سیکورٹی سٹاف نے جان بوجھ کر یہ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ 
سنیما انڈسٹری کے ذرائع نے نیوز لینز پاکستان کو بتایا ہے کہ جس دن سے یہ ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں اس دن سے سنیما بینوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لوگ نہیں چاہتے کہ اندھیرے میں ان کی ویڈہوز بنا کر انٹرنیٹ پر چلائ جائیں۔ 
سینما مالکان کا مطالبہ ہےکہ ان ویڈیوز کو لیک کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ چند لوگوں کی غلط حرکت کا خمیازہ پوری انڈسٹری کو نا بگھتنا پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here