شہباز، حمزہ، مریم اور رانا ثنا کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز تبدیل

0
385

(نیوزلینزپاکستان)وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں، لاہور ہائیکورٹ سے ان خصوصی عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے نام مانگ لیے۔ وفاقی حکومت نے تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ خدمات ہائیکورٹ کو واپس کر دیں، وفاقی حکومت نے لاہور کے جج احتساب عدالت مشتاق الہی کی خدمات بھی ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، اس عدالت میں بھی سینکڑوں نیب کیسز زیر سماعت ہیں۔ وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ سے انسداد منشیات کورٹ لاہور اور دو احتساب عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام مانگ لئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تینوں ججوں کی خدمات واپس لینے کے نوٹفکیشن کے بعد تاحال ہائیکورٹ سے نوٹفکیشن جاری نہ ہوسکا۔

حکومت نے لاہور کی تین خصوصی عدالتوں میں تعینات ججز کی ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئیں خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کیسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کے ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج انسداد منشیات کورٹ لاہور مسعود ارشد باگڑی کی ڈیپوٹیشن پر لی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here