حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

0
321

(نیوز لینز پاکستان) حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر دو نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سردار رضا خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا دریں اثنا حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، جس کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کی جانب سے جو دائر کیا جائے گا اس ریفرنس میں سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here