اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

0
357

(نیوز لینز پاکستان) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ عدالت نے وفاقی وزیر اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیوں عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیے ؟ عدالت کو مطمئن کریں۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، جہلم کی زمین کو الیکشن کمیشن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں، ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔

وکیل درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری صادق اور امین نہیں رہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کون سا انسان صادق اور امین ہوگا ؟ وکیل نے کہا نواز شریف، جہانگیر ترین کیس موجود ہیں جن میں انہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ آصف کو نا اہل کیا، سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال سامنے ہے، عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here