سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز، پنجاب کارڈیالوجی منتقل کئے جانے کا امکان

0
313

 (نیوزلینزپاکستان) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی جس کے بعد انھیں علاج  کیلئے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب ہو گئی جس پر ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹروں نے تجویز کیا تو انھیں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس پر وہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here