ویڈیو سکینڈل: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
280

(نیوزلینز پاکستان)سپریم کورٹ نے جج مبینہ ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویڈیو سکینڈل میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کیخلاف  کارروائی کرنے اور واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا۔جج 7 جولائی کو جاری پریس ریلیز اور 11 جولائی کو بیان حلفی میں اعترافات کے باعث مس کنڈکٹ اور عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، جس پر ان کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر قائم مقام رجسٹرار سید احتشام علی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  احتساب عدالت نمبر 2 محمد ارشد ملک کی خدمات ختم کرتے ہوئے واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجا جاتا ہے۔چیف جسٹس کے حکم پر جوڈیشل آفیسر کی معطلی اور تادیبی کارروائی کیلئے فوری طور پر انہیں ان کے محکمہ لاہور ہائیکورٹ بھیجا جاتا ہے، جہاں قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here