بھارت سے مذاکرات کا امکان ختم، جنگ کے خطرات زیادہ

0
221

(نیوز لینز پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا امکان ختم ہوگیا، مذاکرات کے لیے تمام تر کوشش کی لیکن اب مودی حکومت سے بات چیت کے امکان نہ ہونے کے برابرہیں، دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے مابین جنگ کےخطرات بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم  نے امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا خطے میں قیام امن کے لئے بھارت کی طرف کئی بار ہاتھ بڑھایا اور بات چیت کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے تمام تر کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا وہ جب ماضی میں دیکھتے ہیں تو انہیں خطے میں قیام امن کی خواہش اور بھارت سے بات چیت کے لئے کی گئی اپنی تمام کوششیں نا کام ہوتی نظر آئیں۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور وادی میں انسانی حقوق کوبری طرح پامال کرنے پر بھارتی حکومت پر  تنقید کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کی امن افواج اور مبصرین مقبوضہ کشمیربھیجے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، کشیدگی بڑھ رہی ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں، خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہونے والی ہے، نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here