جینو سائیڈ واچ علمی تنظیم کامقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر الرٹ

0
249

(نیوز لینزپاکستان) عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر الرٹ جاری کردیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں جرم کے بغیر 2 سال تک قید کے واقعات عام ہیں، مسلمان حریت رہنماؤں کو گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا، کشمیریوں کے مد مقابل ہندو اور سکھوں پر مشتمل بھارتی فوج ہے، مقبوضہ وادی میں 1990 تک ہندوپنڈت معاشی طور پرحاوی تھے، بی جے پی نے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ مضبوط کیا، وادی میں مسلمانوں کو دہشتگرد، شرپسند، علیحدگی پسند بنا دیا گیا۔

جینو سائیڈ واچ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور رکن ممالک بھارت کو کشمیر میں نسل کشی سے روکیں، بھارتی فوج نے 2016 سے اب تک 70 ہزار کشمیری شہید کیے، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بند ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں۔

جینو سائیڈ واچ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر پر جدید اسلحہ سے لیس 6 لاکھ فوجی اور پولیس قابض ہے، مودی اور بی جے پی نے مسلم مخالف نفرت کو ہوا دی، بی جے پی رہنماؤں نے فوجی قبضے کو مسئلہ کشمیر کا حتمی حل قرار دیا، کشمیریوں کو گرفتار، قتل اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here