لیگی رہنما نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

0
246

سابق ایم این اے چودھری اسدالرحمن کے قریبی ساتھی اور رہنما مسلم لیگ (ن) فوجی شریف نے مبینہ طورپر خودکشی کرتے ہوئے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی.میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی شریف کے صاحبزادے امجد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے سے ریسکیو کی ٹیمیں لاش کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال کامیابی نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ فوجی شریف کی مبینہ خودکشی کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here