اقامہ رکھنے والے اورلیبرکلاس کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر پی آئی اے نے مشرقی وسطیٰ کے دوسیکٹر کے کرائےبڑھادیئے ۔ دبئی اورابوظہبی کی ٹکٹ میں 6ہزار روپےاضافہ کر دیا۔
دبئی کا کرایہ 55ہزار سے 61ہزار روپے ہوگیا،ابوظہبی کی ڈائریکٹ پرواز کا کرایہ بھی 55ہزا ر سے61ہزار200روپے کردیا گیا ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرایوں سےمتعلق ایجنٹس کوآگاہ کردیا۔