ٹرمپ کے کہنے پر ایران سے بات چیت شروع کی: وزیراعظم عمران خان

0
235

(نیوز لینز پاکستان) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے سعودی عرب اور ایران مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کر سکتے ہیں، ٹرمپ کے کہنے پر ایران سے بات چیت کا آغاز کیا، ایرانی صدر کو امریکی صدر کی پیشکش سے آگاہ کر دیا، جب تک مثبت رد عمل نہیں آتا، تفصیل نہیں بتائی جا سکتی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ٹرمپ کے بارے میں لوگ جو مرضی کہیں لیکن ان کی یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے، میرا خیال ہے امریکا اور ایران بھی بات چیت سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا ہے، دورہ ایران میں صدر حسن روحانی سے اس حوالے پر بات ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here