کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے فور منصوبہ پھر مشکل کا شکار

0
212

 (نیوز لینز پاکستان) کراچی والوں کے لیے بری خبر، کے فور منصوبہ ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا، منصوبے میں سٹیک ہولڈرز آمنے سامنے آنے لگے۔

12 سال گزر گئے، اربوں روپے لگ چکے لیکن کراچی والوں کو پانی کی فراہمی کا اہم ترین منصوبہ کے فور ایک روپے کا فائدہ نہ دے سکا۔ فائدہ تو کیا دیتا منصوبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تنازعات میں گھرتا جا رہا ہے، تھرڈ پارٹی نیسپاک کی ریویو رپورٹ میں موجودہ ڈیزائن کو ناقابل عمل قرار دیا گیا۔ منصوبے میں بے تحاشہ نقائص کا انکشاف ہوا، رپورٹ میں دوسرا روٹ زیر غور لانے کی تجویز دی گئی۔

عثمانی اینڈ کپمنی کے حکام اور منصوبے کے ہائیڈرولک ڈیزائنر رافع صدیقی نے نیسپاک رپورٹ کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور کہا 2 اکتوبر سے 15 دنوں میں نیسپاک حکام کو 31 خطوط تحریر کیے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ رپورٹ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے اور عدالت جانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

 سے زیر التوا کا شکار منصوبے میں اب تک لگ بھگ 14 ارب روپے2007
لگ چکے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی لاگت اب 100 ارب سے 150 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ڈیزائن تبدیل ہوگا یا پھر موجودہ ڈیزائن پر کام جاری رہے گا کہنا قبل از وقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here