پاکستانی نژاد امریکی شہری نے دولت میں ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

0
222

(نیوز لینز پاکستان) معروف غیر ملکی جریدے فوربز نے امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔

اس فہرست میں آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کو امریکہ کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے، جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ کے دوسرے امیر ترین شخصیت ہیں۔

تیسرے نمبر پر ’اوریکل‘ سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکہ کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔

شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے اور ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here