افغان طالبان وفد آج اسلام آباد آمد، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کا امکان

0
227

(نیوز لینز پاکستان) افغان طالبان کا وفد آج اسلام آباد آئے گا جن کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

 افغان طالبان کا اعلیٰ سطح وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا، افغان طالبان کے وفد کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر کریں گے، وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات متوقع ہے، افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، ترجمان افغان طالبان نے وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد گزشتہ شب چین سے 5 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریںگے اور افغان عمل کی کامیابی کی راہ میں مسائل پر بات کریں گے، امریکہ کے طالبان سے مذاکرات میں پیدا ڈیڈ لاک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here