میٹرو بس کے بعد اب پنجاب حکومت نے کس پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھا دیا؟

0
356
(نیوزلینزپاکستان) پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد پبلک مسافر ویگنوں اور بسوں کے کرایہ میں 35 فیصد اضافے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کرایوں میں اضافے کا ذمہ دار پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو قرار دیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق ایک سال میں پیٹرول 28 روپے ڈیزل 31 روپے مہنگا ہوا جس کے باعث کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری مراسلہ کے مطابق کارپٹ سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلو میٹر 93 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 23 پیسے، جبکہ کچی سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلو میٹر 98 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 30 پیسے کر دیا گیا ہے۔ ویگن اور منی بسوں میں بھی فی کلومیٹر کے حساب سے 12 روپے تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here