مریم نواز : پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کے فیصلے میں تا خیر

0
364

(نیوزلینزپاکستان )الیکشن کمیشن آف پاکستان مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف کیس کا فیصلہ 3 ستمبرکو سنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے ریمارکس دیئے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ دیکھنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62، 63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے، الیکشن کمیشن نے وکلاء کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔  مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here