چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز اور یوسف عباس احتساب عدالت پیش

0
253

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔

 احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ مریم نواز کے خلاف نیب ٹیم اب تک کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے دوران تفتیش متعدد سوالات کئے کسی کا جواب نہ ملا، ان سے پوچھا گیا کہ پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں کیوں آئے ؟ مریم نواز نے جواب دینے کے بجائے کہ دیا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، انہوں نے چوہدری شوگر ملز کے شیئر منتقل ہونے کے بارے کچھ نہیں بتایا، مریم نواز سے مزید تحقیقات کے لئے نیب کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

ادھر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین آفتاب محمود، قاسم قیوم اور فضل داد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، احتساب عدالت نے انہیں 3 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here