لاہور ہائیکورٹ: قمر زمان کائرہ کو آصف زردای سے ملاقات کروانے کا حکم

0
419

 (نیوز لینز پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ کو سابق صدر آصف زردای سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا قمر زمان کائرہ آئندہ پیر کے علاوہ کسی بھی سوموار کو آ جائیں، ملاقات کرا دینگے۔

لاہور ہائیکورٹ نے 25 نومبر کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here