نوجوت سدھو کو ویزہ جاری، وہ پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

0
232

 (نیوز لینز پاکستان) ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی، بھارتی فوج ہندوتوا کے نظریے پر گامزن ہے، کشمیر کا مسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، 98 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن ہے، امریکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے، پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہے، باباگرونانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے خصوصی پیکج بنایا ہے، یاتریوں کیلئے ویزہ، 10 روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور 20 ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے، پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا، پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا ہے، بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا 20 ڈالر فیس صرف 2 دن کیلئے ختم ہوئی، کرتارپور راہداری کیلئے پاسپورٹ کی شرط صرف ایک سال کیلئے ختم کی گئی، شناختی کارڈ کے ذریعے یاتری صرف ایک سال کیلئے کرتارپور آسکیں گے، 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط بھی ایک سال کیلئے ختم ہوئی۔ کرتارپور راہداری ایک مخصوص ایریا ہے، جو بھی سیکھ یاتری کرتار پور آئیں گے وہ اسی دن واپس چلے جائیں گے، کرتار پور راہداری آنیوالے سکھ یاتری کسی اور علاقے میں نہیں جاسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here