ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع، مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری

0
219

(نیوز لینز پاکستان) چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے ڈٰیوٹی جج امجد نذیر نے مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ لیگی رہنما مریم نواز کی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل چلے گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ضمانتی مچلکے ڈیوٹی جج امجد نذیر کے روبرو پیش کئے گئے۔ جج نے استفسار کیا ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم کی رسید کہاں ہے؟ جس پر وکیل عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا عدالتی حکم پر پاسپورٹ اور رقم جمع کروا دی۔

جج امجد نذیر نے استفسار کیا یہ جائیداد کی دستاویز درست ہے؟ ضلع کچہری والی تو نہیں، ٹاؤٹ مچلکے تو نہیں ہیں ؟ جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا سیف الملوک کھوکھر رکن صوبائی اسمبلی ہیں اور ان کی اپنی جائیداد ہے۔

یاد رہے سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کروائے گئے، لیگی رہنما کو آج رہائی کا پروانہ ملنے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here