‘قدرتی ماحول کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا’

0
234

(نیوز لینز پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، لاہور آلودہ ترین شہر بن چک

ساتویں ایشین ریجنل کنررویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے، قدرتی ماحول کا تحفط ہماری حکومت کی ترجیح ہے، سابق حکومتوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ نہیں دی، مستقبل کی نسلوں کا احساس کر کے فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے پاکستان کی خوبصورتی نہیں دیکھ پاتے، خیبرپختونخوا حکومت ملی تو بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، ماحولیاتی تحفظ کیلئے مقامی لوگوں کو شامل کیا، بلین ٹری منصوبے میں بڑی رکاوٹ ٹمبر مافیا تھا، ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کر رہے ہیں، لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، ماحول سے متعلق تشویش رکھنے والے عظیم لوگ ہیں۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here