‘اللہ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ کو عقل دے، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا’

0
183

 (نیوز لینز پاکستان) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللہ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ کو عقل دے، پی ٹی آئی پسند نہیں پھر بھی 5 سال برداشت تو کرنا پڑے گا، امید ہے مولانا کا مارچ پرامن رہے گا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کر کے اپنا حق استعمال کیا، شکل پسند ہے یا نہیں، آپ نے چلنا ہمارے ساتھ ہی ہے، نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں، نواز شریف قوم کے پیسے واپس کر دیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا ہماری تحریک سیاسی اور اصلاحات کیلئے تھی، ہماری سیاسی تحریک شفاف انتخابات کیلئے تھی، پی ٹی آئی کے دھرنے پر گولیاں برسائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here