برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج لاہور پہنچیں گے

0
255

(نیوز لینز پاکستان) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج لاہور پہنچیں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔ رائل جوڑا بے سہارا بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائے گا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پرمنعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔

برطانوی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان رائل فیملی کا استقبال کرینگے۔ چالیس منٹ قیام کے دوران شہزادہ اور شہزادی کرکٹ بھی کھیلیں گے، اس کے بعد برطانوی شاہی جوڑا رات واپس اسلام آباد روانہ ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here