کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ، فردوس عاشق اعوان محفوظ

0
344

(نیوز لینز پاکستان) ذرائع کا بتانا ہے وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم، وزارت امورِ کشمیر، وزارت منصوبہ بندی، صنعت و پیداوار سمیت 9 وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو فی الوقت کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وزیراعظم وزارتِ داخلہ کا قلم دان اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شفقت محمود کو وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ علی محمد خان کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here