ڈیلی میل نے میرے نوٹس کا جواب نہیں دیا ، شہباز شریف

0
650
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ڈیلی میل اور جعلی خبر دینے والے صحافی نے میری جانب سے بجھوائے گئے لیگل نوٹس کا جواب داخل نہیں کیا  جبکہ انہوں نے 22 اگست تک جواب داخل کرنا تھا۔
  برطانوی اخبار ڈیلی میل کے لیگل نوٹس کے جواب نہ ملنے پر شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف میری جانب سے  لیگل نوٹس  بجھوایا گیا تھا جس کا متعلقہ اخبار اور رپورٹر نے  22اگست تک جواب دینے تھا جبکہ  ڈیلی میل کے متعلقہ رپورٹر ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست کو جواب دینے کا کہا   جو ابھی تک نہیں داخل کرایا گیا انکا کہنا تھاکہ ڈیلی میل نے کہا کہ ہم جلد سے جلد جواب دیں گے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کب تک جواب دیں گے۔۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ میری لیگل ٹیم جھوٹی خبر دینے اور مشتہر کرنے والوں کے جواب کی منتظر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here