کیپٹن صفدر سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ ددج

0
255

(نیوز لینز پاکستان) جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کے معاملے پر لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کا لاہور پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here